جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاک سوزوکی کمپنی کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کی خواہش مند،جاپانی وفد کراچی پہنچ گیا

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن نے کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا ارادہ ظاہر کردیا جس کے لیے جاپان سے وفد کراچی پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے جاپان سے آئے وفد نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاک سوزوکی موٹرز کارپوریشن کے عالمی نائب صدر مسٹر کینیچی آیوکاوا نے کی۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار وسیم اجمل چوہدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان سے سوزوکی سوئفٹ اور GS-150 موٹر سائیکل کی برآمد کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آٹو سیکٹر کو پچھلی تین دہائیوں سے مراعات یافتہ نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی، آٹو سیکٹر کو اب ملک کے لیے برآمدی ریونیو میں نمایاں حصہ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، 43 کمپنیوں کو مقامی مینو فیکچرنگ الیکٹرک وہیکلز کے سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں، کمپنیاں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔نائب صدر پاک سوزوکی نے کہا کہ ادارہ بہت جلد نئی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کرائے گا، پاک سوزوکی موٹرز کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پاک سوزوکی موٹرز کے کاروباری آپریشن اور توسیع میں سہولت فراہم کرے گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…