جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

datetime 2  اپریل‬‮  2024
ڈالر ریٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑا، انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 16 پیسے کم ہوگیا۔ غیرملکیوں کی چار سالہ وقفے بعد مارچ میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز و مارکیٹ ٹریژری بلوں میں 82ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، عالمی بینک اور آئی ایف سی کے سربراہوں کی وزیرخزانہ سے ملاقات میں پاکستان کے زرعی انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی مالیاتی ضروریات پر بات چیت کی اطلاعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10پیسے کی کمی سے 277روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 280روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔پاکستان میں معاشی بہتری، سیاسی استحکام اور شرح سود زیادہ ہونے سے ریٹ آف ریٹرن پرکشش ہونے کے سبب غیرملکی سرمایہ کار پراعتماد انداز میں انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی تین ہفتوں سے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

غیرملکیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مثبت سگنلز مل رہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بہترین حکمت عملی کے ساتھ جاری معاملات کے بعد مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے سستے قرضوں کے دروازے کھلنے کے اشارے مل رہے ہیں جو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے استحکام کا باعث ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…