بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

بجلی صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے ملک کے تمام بجلی صارفین پر 22ارب 29 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے 15پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے بارے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، حتمی منظوری کیلئے نوٹیفکیشن حکومت کو بھجوا دیاگیا ہے، حکومتی منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق یکم جنوری 2024سے ہو گا جو تین ماہ مارچ 2024 تک لاگو رہے گا۔قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…