بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ میں قدرمستحکم

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں نرخ مستحکم رہے۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ میں منافع اپنے ہیڈ کوارٹرز بھیجنے کے دبا کے باوجود بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 25ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے معاہدوں کے بعد وزیراعظم کے دورہ کویت میں نئے سرمایہ کاری معاہدوں کی امیدوں اور اچھے سینٹیمنٹس نے ڈالر کے انٹربینک ریٹ کو 285روپے کی جائز سطح کے ارد گرد رکھا ہوا ہے جس سے بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔کاروباری دورانیے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 285روپے 39پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 287روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ انٹربینک مارکیٹ میں جون جولائی کی جمع شدہ ڈیمانڈ میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے کیونکہ 39ماہ کے طویل وقفے کے بعد اکتوبر میں غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے 272.5ملین ڈالر اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز بھیجے گئے ہیں۔ان اعداد وشمار سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بہتر ہورہی ہے، یہی وجہ ہے کہ غیرملکی کمپنیاں زرمبادلہ میں اپنے منافع مرحلہ وار بنیادوں پر اپنے ہیڈ کوارٹرز بھیج رہی ہیں۔اگر غیرملکی کمپنیوں کے منافع اور کمرشل لونز کی ادائیگیوں کا بوجھ نہ ہوتا تو سپلائی بہتر ہوتی اور اس صورتحال میں ڈالر کی قدر میں بڑی نوعیت کی کمی واقع ہوسکتی تھی

۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جون تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9.1ارب ڈالر تک پہنچانا ہے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جون تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مقررہ ہدف سے زائد 10ارب ڈالر تک پہنچانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔رواں سال کرنٹ اکانٹ خسارہ بھی جی ڈی پی کے تناسب سے نصف فیصد تا 1.5فیصد رہنے کے توقع کا اظہار کیا ہے لہذا مثبت امیدیوں اور آنے والے مہینوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم بڑھنے کی توقعات پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بتدریج تگڑا ہورہا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…