ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

15روپے کم ریٹ پر امریکی کرنسی فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اوپن مارکیٹ سے 15 روپے کم ریٹ پر امریکی ڈالر فروخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے پانچ ہزار ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی میں فائیو اسٹار چورنگی سے امریکی ڈالر کی غیرقانونی خرید و فرخت میں ملوث دو ملزمان چوہدری نذیر اور سید وسیم احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

جاوید بلوچ کے مطابق مرکزی ملزم چوہدری اختر حسین آرائیں کا تعلق پنجاب کے ضلع راجن پور سے ہے۔ ملزمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی منظوری کے بغیر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فرخت میں ملوث تھے۔حکام کے مطابق ملزمان اوپن مارکیٹ سے 15-10 روپے کم نرخ میں امریکی ڈالر فروخت کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 5 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اب تک ایک لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کرنسی غیرقانونی طریقے سے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر مرکزی ملزم اور گروہ کے دوسرے کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں FER ACT کی دفعہ 4/23 کے تحت مقدمہ نمبر 33/2023 درج کرلیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…