جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امارات انشورنس کا الیکٹرک گاڑیوں کے پریمیم میں50فیصد کمی کا فیصلہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( این این آئی)متحدہ عرب امارات کی امارات انشورنس ایسوسی ایشن نے دبئی میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں 50فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ نے ایسوسی ایشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد مظہر حمادہ کے حوالے سے بتایا کہ ماضی کے مقابلے میں الیکٹریکل گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں کمی کا فیصلہ مذکورہ گاڑیوں کی طلب میں ہونے والے اضافے اور سپیئر پارٹس کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے والی بعض کمپنیوں کی ایجنسیاں دبئی میں نہیں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنیاں محض ڈسٹری بیوٹرز پر ہی اکتفا کرتی ہیں ،اس کے علاوہ ان گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے لیے گیراج بھی محدود تعداد میں ہیں جس کی وجہ سے ان کی انشورنس کا پریمیم زیادہ ہوتا تھا۔رپورٹ کے مطابق اب جبکہ ان گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے انشورنس کے پریمیم میں 50فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ پرزوں کی فراہمی انشورنس کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوتی، کمپنی صرف مطلوبہ رقم فراہم کرنے کی پابند ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…