ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چائے کی پتی کی قیمت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 سے 30 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر چیز کی طرح چائے اور قہوہ بھی مہنگے ہو رہے ہیں، سردی میں چائے اور قہوے کی چسکی بھی اب جیب پر بھاری پڑ رہی ہے،شہری
کراچی(این این آئی)جس طرح انسان اشرف المخلوقات ہے، اسی طرح چائے اشرف المشروبات ہے، چائے سے کس کو انکار ہے، ویسے بھی چائے میں دودھ ہوتا ہے، جسے عرف عام میں لوگ اللہ کا نور بھی کہتے ہیں، تو اس کا انکار کرنا گناہ ہے۔

چائے پینا اور چائے بنانا دو الگ الگ باتیں ہیں، چائے پینا تو سب ہی جانتے ہیں لیکن چائے بنانا کوئی کوئی جانتا ہے، کچھ لوگ چالو قسم کی چائے بناتے ہیں اور کچھ دل سے چائے بناتے ہیں۔ملک بھر میں مہنگائی کی لہر اشرف المشروبات چائے تک جا پہنچی جس کے باعث چائے کا کپ اور قہوے کی چسکی بھی جیب پر بھاری پڑنے لگی، گزشتہ برس کے مقابلے میں چائے کی پتی کی قیمت میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں چائے کی پتی 1600 روپے فی کلو بیچی جارہی ہے، کھلی پتی کے بعض برانڈ 1400 روپے فی کلو تک بھی دستیاب ہیں جبکہ مقامی قہوہ کی پتی 1400 سے 1600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ایک سال کے دوران چائے کا کپ 20 روپے تک مہنگا ہوا ہے، عام ڈھابے پر چائے کا کپ 70 روپے تک بیچا جا رہا ہے۔شہریوں کے مطابق ہر چیز کی طرح چائے اور قہوہ بھی مہنگے ہو رہے ہیں، سردی میں چائے اور قہوے کی چسکی بھی اب جیب پر بھاری پڑ رہی ہے۔

ادھر دکانداروں نے کہاکہ ڈالرمہنگا ہونے کی وجہ سے چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی، سردی بڑھنے پر چائے کی پتی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں سالانہ 140 ارب روپے کی چائے پتی درآمد کی جاتی ہے اور درآمدی نرخ کا مکمل انحصار ڈالر پر ہے، ڈالر کی تیزی چائے کے نرخ میں بھی تیزی لاتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…