ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 29.96فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران 2,767,606ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 2,129,652ملین روپے کی برآمدات کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023کے دوران برآمد کیے جانے والی اہم اجناس میں نٹ ویئر 104,025ملین روپے،

ریڈی میڈ گارمنٹس 76,920 ملین روپے، بیڈ ویئر 68,298ملین روپے، چاول 66,558ملین روپے، سوتی کپڑے47,758ملین روپے ، تیلدار بیج، گری دار میوہ جات اور دانا 33,897ملین روپے، تولیے 26,312ملین روپے، سوتی دھاگہ 25,838ملین روپے، چاول باسمتی 18,783ملین روپے اور تولیے اور تولیے کے علاوہ تیار کردہ اشیا 17,980 ملین روپے کی برآمد کی گئی۔دوسری جانب اکتوبر 2023کے دوران درآمد کی جانے والی اہم اشیا ء میں پیٹرولیم مصنوعات 181,138ملین روپے، خام پیٹرولیم151,331ملین روپے، قدرتی گیس، مائع 78,020ملین روپے، الیکٹرک مشینری اور آلات 73,778ملین روپے، پلاسٹک مواد 57,994ملین روپے، پام آئل 57,674ملین روپے، آئرن اینڈ اسٹیل 51,121ملین روپے، موبائل فونز 46,523ملین روپے، گندم 33,815ملین روپے اور کھاد 31,994 ملین روپے کی درآمد کی گئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…