مکوآنہ (این این آئی)موسم سرما کی سوغات مچھلی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی قوت خرید انتہائی محدود کر دی ہے۔مچھلی کی قیمتوں میں گزشہ سال کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارکیٹ میں کالا رہو مچھلی 400 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے،
ملہی مچھلی 500 سے 650 روپے فی کلو دستیاب ہے مارکیٹ میں بام مچھلی 400 سے 700 روپے فی کلو جبکہ سوہل مچھلی 1700 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھلی بھی قوت خرید سے باہر ہوگئی، مہنگائی کی وجہ سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کے ساتھ ساتھ اب تو موسمی اشیاء بھی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ادھر سنگھ پورہ فش مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے، گزشتہ برس کی نسبت اس سال خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے۔