اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کا رجحان ،مارکیٹ سرمائے میں27ارب30کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا اورایک موقع پر کے ایس ای-100 انڈیکس میں 611پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کیلئے پاور،فوڈز اور چند دیگر سیکٹر میں شیئرز کی فروخت سے تیزی کی شدت کم ہوکر293پوائنٹس تک رہ گئی۔کاروباری حجم پیر کی نسبت40.92فیصد زائد رہا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں27ارب30کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور اس اضافے سے مجموعی سرمایہ بڑھتاہوا83کھرب کی حدود میں داخل ہوگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے بینچ مارک انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس عبور کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ماہرین اسٹاک کے مطابق مارکیٹ کی حالیہ تیزی کے باوجود قدر کم ہے تاہم پاکستان کا ایکویٹی کا آو ٹ ل ک مثبت رہا۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، جس کا مطلب ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کوکاروبار حصص میں مسلسل تیزی رہی تاہم بعض مواقعوں پر اتارچڑھا کی کیفیت بھی دیکھی گئی۔

کے ایس ای100انڈیکس میں 293.63پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 57077.96پوائنٹس سے بڑھ کر57371.59پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس68.14پوائنٹس کی تیزی سے19046.54پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 126.34پوائنٹس بڑھ کر38509.16پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس322.35پوائنٹس اضافے سے 97662.28پوائنٹس پر آگیا ۔کاروبارمیں تیزی کے سبب کے سرمائے میں27ارب30کروڑ62لاکھ9ہزار60روپے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر83کھرب22ارب74کروڑ60لاکھ96ہزار229روپے ہو گیا ۔

مارکیٹ میں منگل کو19ارب روپے مالیت کے1ارب1 کروڑ22لاکھ58ہزار472 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ روز16ارب روپے مالیت 71کروڑ82لاکھ85ہزار234شیئرز کے سودے ہوئے تھے ۔ شیئرز مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ143میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام25کروڑ42لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ6کروڑ33لاکھ ، ہم نیٹ ورک 3کروڑ80لاکھ،فوجی فوڈز لمیٹڈ3کروڑ75لاکھ سلک بینک 3کروڑ32لاکھ اوربینک آف پنجاب 3کروڑ5لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیورفوڈز اور رفحان معیض کے شیئرز کے بھا میں رہا جنکے دام499.85روپے اور207.16روپے بڑھ کر بالترتیب23000روپے اور10550روپے پر پہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو اورباٹا پاکستان کے حصص کے بھا ئومیں رہی جنکی قیمتیں34.71روپے اور32.44روپے کی کمی سے بالترتیب1648.17روپے اور1656.56روپے پر آ گئی ۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…