ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا ہو گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، اپریل میں جاری پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے قرض پروگرام میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے اطلاعات کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 287روپے سے نیچے آگئے۔جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 97پیسے کی کمی سے 286روپے 40پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے سے محدود پیمانے کا اتارچڑھاو بھی دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 88پیسے کی کمی سے 286روپے 49پیسے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 288روپے 25پیسے پر بند ہوئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ طے ہونے کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے طے شدہ وعدے کے مطابق مالیاتی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ سعودی عرب کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دلچسپی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان سے روپے کی قدر کو سپورٹ ملا۔

واضح رہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اور نگراں حکومت ملک میں شعبہ جاتی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاری کا پلان ترتیب دے رہی ہے اور شعبہ زراعت میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے 85000ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا، جس میں چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی جامب سے سرمایہ کاری کی جائے گی۔اسی طرح دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو درپیش مالیاتی مشکلات سے نکالنے کی یقین دہانیوں سے بھی مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہوگئی ہے اور محدود درآمدی طلب کے دباو کے باوجود ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہوتا نظر آرہا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…