لاہور( این این آئی)شہری ڈیزل پر تقریباً 3 روپے فی لیٹر کے مزید ریلیف سے محروم ہو گئے، ڈالرز کی ایڈجسٹمنٹ ڈیزل پر مزید ریلیف میں رکاوٹ بن گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشہ روز ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے تاہم ڈالرز کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے شہریوں کو ملنے والے ریلیف میں کمی آ گئی ہے۔
فی لیٹر ڈیزل پر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 85 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا اور فی لیٹر ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 22 پیسے عائد کیا گیا ہے۔ڈیزل کے فی لیٹر پر ایکسٹرا مارجن میں مزید 14 پیسے کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کے فی لیٹر پر ایکسٹر مارجن 25 پیسے سے بڑھ کر 39 پیسے ہو گیا ہے۔ڈیزل کے فی لیٹر پر او ایم سی مارجن 7.87 روپے الگ سے عائد ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرز مارجن 8.64 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔