پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پاکستان اورازبکستان کے درمیان 100ملین ڈالرزکی دو طرفہ تجارت پر دستخط

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اورازبکستان کے درمیان 100ملین ڈالرزکی دو طرفہ تجارت پر دستخط کردیئے گئے ، دونوں ممالک نے بینکنگ چینلز کھولنے ،گوادر پورٹ کو استعمال کرنے پربھی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کا پہلا سہ فریقی اجلاس ہواجس میں تینوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ بات چیت میں تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کسٹم کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور سرحد پار سے ہموار تجارت کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں وزراء نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا جس سے مشترکہ منصوبوں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی راہیں کھلیں گی۔

فریقین نے نقل و حمل کے نیٹ ورکس کو بڑھانے اور سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں وزیرتجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ازبک نائب وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اورازبکستان کے درمیان 100ملین ڈالرزکی دو طرفہ تجارت پر دستخط کئے گئے ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بینکنگ چینلز کھولنے اور ازبکستان کیلئے گواد رپورٹ کو استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی تعاون سے تینوں ممالک میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نئی منڈیوں میں داخل ہو سکتے ہیں اور اپنی طاقتوں اور وسائل کو بروئے کار لا کر اپنی معیشتوں کو بڑھا سکتے ہیں۔ازبک نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے افغانستان کے ساتھ بھی سہ فریقی مذاکرات کیے گئے ہیں تجارت کو ڈیجیٹلائز کرنا بڑی پیشرفت ہے دونوں ممالک کے مابین ہر ماہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا ٹرانس افغان ریل پروجیکٹ پر مذاکرات ہوئے ہیںاس منصوبے پر تیزی سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…