ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے گندم اور گنے کی فی من قیمت مقرر کر دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہاہے کہ گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے جبکہ گنے کی امدادی قیمت 400روپے فی من مقرر کر دی گئی ہے ،وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں گندم کے اجراء کی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ گندم کے اجراء کے حوالے سے ہر قسم کے کوٹہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،گنے کا کرشنگ سیزن 20نومبر سے شروع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی وزیرزراعت ایس ایم تنویر کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر نے بتایا کہ پنجاب میں 16ملین ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جائے گی اور 40من فی ایکڑ پیداوار کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔مقررہ ہدف کے حصول کیلئے بیج، کھاد، پانی اور دیگر زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔گندم کی امدادی قیمت 4ہزار روپے فی من اور فلور ملوں کیلئے ریلیز پرائس 4700روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

گندم کے اجرا کے حوالے سے کوٹہ سسٹم سے خرابیاں پیدا ہورہی تھیں اس لئے حکومت نے کوٹہ سسٹم پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت کاروبار نہیں بلکہ کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہرضروری قدم اٹھا رہی ہے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ دلانے کیلئے بروقت فیصلے کئے گئے ہیں۔صورتحال پر نظر رکھی جائے گی اور اس کا ہر پندرہ دن بعد جائزہ لیاجائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پنجا ب کی نگران حکومت صحافیوں کی فلاح کے پروگراموں پر کام کر رہی ہے اور اس حوالے سے نئے سال کے آغاز پر وزیراعلی صحافیوں کو خوشخبری دیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایاکہ 8ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 9سے 12نومبر تک جاری رہے گی۔200کلومیٹر تھل ڈیزرٹ ریلی کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں منعقد ہوگی جس میں 100سے زائد شوقیہ اور پروفیشنل ڈرائیورز حصہ لیں گے۔خواتین بھی تھل ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کریں گی۔ ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تھل ڈیزرٹ ریلی جنوبی پنجاب کا بڑا ایونٹ ہے جس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے تھل ڈیزرٹ ریلی کی ٹرافی کی رونمائی کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…