منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

جاز کیش نے قرض صارفین کیلئے مفت ہیلتھ اور لائف انسورنش متعارف کروادی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جاز کیش نے ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ کے اشتراک سے اپنے قرض صارفین کیلئے مفت لائف اور ہیلتھ انسورنش متعارف کروادی ہے۔ یہ اقدام ذمہ دار طریقوں سے چھوٹے قرضوں کی فوری فراہمی کے فروغ کے ساتھ صارفین کی صحت اور زندگی کو مالی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ نینو لونز (چھوٹے قرض) جیسا کہ جاز کیش کا ریڈی کیش معاشرے کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ قلیل مدتی قرضے نہ صرف افراد اور چھوٹے کاروباروں پر انتہاء مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں بلکہ پاکستان کے مالی شمولیت کے ہدف کے مطابق باضابطہ کریڈٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔

اس اقدام سے مالی وسائل تک فوری رسائی ممکن ہوتی ہے جس سے لوگ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقع سے مستفید ہوتے ہیں اور غیر متوقع اخراجات کو پورا کرپاتے ہیں۔دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاز کیش کے چیف پراڈکٹ آفیسر عامر آفتاب نے کہا”ہمارا عزم صارفین کے بہترین مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

چھوٹے قرض غیر متوقع مشکلات کیلئے حفاظت اور فوری مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ ریڈی کیش کیلئے مفت لائف اور ہیلتھ انشورنس کے ذریعے ہم نہ صرف قرضوں تک رساء کو نئی جہت فراہم کررہے ہیں بلکہ خوابوں اور مستقبل کو محفوط بنارہے ہیں کیونکہ ہم اپنے صارفین کی فلاح وبہبود کو باقی تمام چیزوں پر فوقیت دیتے ہیں۔”ای ایف یو لائف اشورنس کی ڈی جی ایم اور ہیڈ چینل سٹریٹجی نیلوفر سہیل نے کہا، ”نینو لینڈنگ (چھوٹے قرضوں) کے ساتھ انشورنس کی فراہمی کیلئے جاز کیش کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے۔ یہ اشتراک لاکھوں صارفین تک ہماری خدمات پہنچانے کیلئے ہمیں بااختیار بنائے گا۔

اس اقدام کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی پیشکشوں میں اضافہ کریں گے بلکہ صارف کے تجربے کو بھی مسلسل بہتر بنائیں گے۔”جاز کیش موبائل ایپ یا یو ایس ایس ڈی کے ذریعے قلیل مدتی فوری قرضہ لوگوں کی مالی ضروریات کوپورا کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔لائف اور ہیلتھ انشورنس کے اضافہ سے صارفین کو مختلف معاشی مشکلات سے تحفظ حاصل ہوگا جو صارف کی فلاح وبہبود پر مبنی جاز کیش کے عزم کا اظہار ہے۔

ریڈی کیش کے ذریعے صارفین زیادہ سے زیادہ آٹھ ہفتوں کے لئے قلیل مدتی قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔ہفتہ وار نان کمپاؤ نڈنگ اورکم فیس کے ساتھ اس قرضہ کا حصول اور انتظام انتہاء آسان ہے۔ یہ فیس آٹھ ہفتوں کے دوران تبدیل نہیں ہوتی اور قرض کی مدت مکمل ہونے کے بعد قابل ادا رقم میں مزید کوء اضافہ نہیں ہوتا۔ ریڈی کیش کے ذریعے صارفین بڑھتی ہوئی لاگتوں کی فکر کئے بغیر قلیل مدت قرضہ کے فوائد سے فائدہ اٹھاسکتے ہیِں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…