منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

چینی کے بعد آٹے کی سرکاری قیمتیں بھی مقرر کردی گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درآمدی گندم آنے کے بعد گندم کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آچکی ہے، آٹے کی قیمت 115 اورفائن آٹے کی 120 روپے فی کلو ہونی چاہئے تھی، چیئرمین ہول سیل ایسوسی ایشن کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی نے چینی کے بعد آٹے کی سرکاری قیمتیں بھی مقررکردی ہیں۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی ہول سیل قیمت 123 روپے، فائن آٹا اور میدے کے ایکس مل ریٹ 130 اور ریٹیل میں ایک 148روپے فی کلو مقررکردی۔ چھوٹی چکیوں کیایک نمبر چکی آٹے کی فی کلو قیمت 140 روپے کردی گئی۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی کلو ریلیف دیا گیا، سرکاری قیمت پرفروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوگا۔دوسری جانب چیئرمین ہول سیل ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم نے کہاکہ درآمدی گندم آنے کے بعد گندم کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آچکی ہے، آٹے کی قیمت 115 اورفائن آٹے کی 120 روپے فی کلو ہونی چاہئے تھی، پہلے ریٹیل مارکیٹ میں آٹا 130سے 140 روپے فی کلوفروخت ہورہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…