بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سبز توانائی کی منتقلی کا معاہدہ طے پا گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سبز توانائی کی منتقلی کا معاہدہ طے پا گیا، سفیر ڈنمارک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے آنے والے کرائسز میں ڈنمارک پاکستان کیساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ڈنمارک میں سبز توانائی گرین ٹیک کی منتقلی کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، اس موقع پرمقامی ہوٹل میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے گریم ٹیک انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان میں سبزتوانائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔،

سفیر ڈنمارک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ، پاکستان کے خوبصورت نظاروں کا گواہ ہوں بہت خوبصورت ملک ہے۔انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی،سیلابی تباہ کاری ،گلیشئرپگھلنا سب نے لوگوں کو خطرے میں ڈالا ہے ، ہمیں اس صورتحال کو خطرے کی گھنٹی کے طور پر لینا چاہئے، اس کرائسز میں ڈنمارک پاکستان کیساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے۔

جیکب لینولف نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نقصان کو پورا کرنے میں مدد کرے۔انہوں نے کہا تھا کہ اپنی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ڈنمارک کی مدد یقینی طور پر پاکستان کے لیے گرین انرجی مکس کی جانب منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے اہداف اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے پاکستان کے وعدوں کو پورا کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…