اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری ہے، امریکی کرنسی کے انٹربینک ریٹ 283روپے اور اوپن ریٹ 284روپے سے تجاوز کرگئے۔معاشی سرگرمیوں میں بتدریج اضافے، شعبہ جاتی بنیادوں پر معیشت کی ڈیمانڈ اور شرح تبادلہ کے تعین کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 283روپے اور اوپن ریٹ 284روپے سے تجاوز کرگئے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 78پیسے کے اضافے سے 283روپے 42پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1روپے کے اضافے سے 284روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔آئی ایم ایف کا اقتصادی ریویو شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ ماہوار بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھنے کے ساتھ بڑے پیمانے کی صنعتوں میں سرگرمیاں بڑھنے سے ان کی نمو بھی دیکھی جارہی ہے۔

اسی طرح افراط زر کی شرح 26.7فیصد کے ساتھ 8ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ مارکیٹ ٹریژری بلوں کی شرح منافع میں کمی سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آنے والے دنوں میں شرح سود میں ممکنہ طور پر کمی ہوسکتی ہے۔ان عوامل سے یہ اشارے مل رہے ہیں کہ معیشت کے مختلف شعبوں کی سرگرمیاں بتدریج بحال ہورہی ہیں جو ڈالر کی ڈیمانڈ کا باعث بن رہی ہیں اور روپے کی قدر دوبارہ تنزلی سے دوچار ہورہی ہے۔اسی طرح کثیرالقومی کمپنیوں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی زرمبادلہ میں منافع کی رقم اپنے ہیڈ کوارٹر منتقل کرنے سے بھی روپے پر دبا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…