ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی شروع

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی شروع ہوگئی۔ملک میں گزشتہ ایک ماہ(اکتوبر2023)کے دوران ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی شرح1.1 فیصد رہی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر 2023)کے دوران 28.48 فیصد رہی ہے۔

گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی شرح 26.9 فیصد رہی ہے اورستمبر 2023 میں 31.4 فیصد تھی جبکہ اکتوبر 2022 میں یہ شرح 26.6 فیصد تھی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق اکتوبر 2023 میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی شرح1.1 فیصد رہی ہے اورستمبر 2023 میں 2 فیصد تھی جبکہ اکتوبر 2022 میں 4.7فیصد تھی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح 26.9 فیصد رہی جولائی سے اکتوبر مہنگائی کی اوسط شرح 28.48 فیصد رہی، شہری علاقوں میں مہنگائی 25.5 فیصد، دیہات میں 28.9 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ پیاز، سبزیاں، پھل، انڈے، آلو، مچھلی اور مصالحے مہنگے ہوئے، بجلی 8.29 فیصد، شادی ہال 5.43 ، رہائش 4.50 فیصد مہنگی ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ادویات 3.72 فیصد، تعلیم 3.23 ، ڈاکٹر کی فیس 3 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس دوران چینی، دال چنا، ٹماٹر، دال مونگ، گڑ، گندم کا آٹا، دودھ سستا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…