اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی محدود پیش قدمی جاری رہنے سے اوپن ریٹ 281 روپے سے تجازو کرگئے۔معیشت کے بنیادی معاملات میں بہتری اور مرکزی بینک کی معاشی نمو کی پیشگوئی کے باجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھا کے بعد ڈالر کی محدود پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کیاختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 30پیسے کی کمی سے 279روپے 42پیسے کی سطح پر بند ہوئے، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50پیسے کے مزید اضافے سے 281روپے 50پیسے پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق بنیادی عوامل میں بہتری آئی ہے کیونکہ درآمدی سرگرمیاں محدود ہیں، برآمدات و ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس سے کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی ہورہی ہے۔

ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے بھی رواں ماہ مجموعی طور پر 500ملین ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں سرینڈر کیے گئے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے جائزے کے تناظر میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں شرح تبادلہ کی ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے اور یہ محسوس ہورہا ہے کہ ڈالر کی قدر 280روپے کے اردگرد رہ سکتی ہے۔ڈالر کی قدر میں اتارچڑھا سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ مارکیٹ میں سپلائی بہتر ہونے کے باوجود ڈیمانڈ آتے ہی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب ہوجاتا ہے لہذا زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں شرح تبادلہ کا تعین مارکیٹ کی قوتیں ہی کررہی ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…