اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی،چیف سیکرٹری کا اشیاء خوردونوش کے نئے نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میںنئے جاری ہونے والے نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ مسافر بسوں میں کرایوں میں کمی کی لسٹیںآویزاں کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کی صورت میں متعلقہ پرائس مجسٹریٹ جوابدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیاء کی قیمتوں کا خود تعین کرتے ہیں، ان نرخوں پر عملدرآمد کرانا بھی انکی ذمہ داری ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، گورننس سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے انتظامی افسران اپنا کردار ادا کریں۔چیف سیکرٹری نے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ صارفین کی سہولت کیلئے صوبہ میں144اہم بازار نوٹیفائی کئے گئے ہیں،ان بازاروں میںضلعی انتظامیہ عملہ تعینات کریگی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 سے 10فیصد کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے جائیں گے۔اجلاس میں صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…