راولپنڈی( نیوزڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کے بعد آج پھر سے واپس مہنگا ہو نا شروع ہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 278.44 روپے پر آ گیا لیکن یہ کمی کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہ نہ سکا اورڈالر نے واپس اُڑان بھرنی شروع کر دی ، اس وقت ڈالر 75 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، اب تک 100 انڈیکس میں 598 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 51 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر آن پہنچا ہے ۔