ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موسم سرما شروع ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موسم سرما شروع ہوتے ہی ملک بھر میں ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھنیکیساتھ قیمتوں میںہو شربااضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دکاندار من مانی قیمتوں وصول کرنے میں مصروف ہیں ۔رپورٹ کے مطابق شہرمیں مونگ پھلی 650روپے سے 850روپے فی کلو، چلغوزہ6ہزار روپے سے 7ہزار روپے فی کلو،بادام 19سو روپے سے 25سو روپے فی کلو، کاجو 3ہزار روپے سے4ہزار روپے فی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں ۔

اسی طرح پستہ 3ہزار روپے سے 35سو روپے فی کلو، کاغذی اخروٹ 800روپے سے 1200 روپے فی کلو ،کشمش 700روپے سے ایک ہزار روپے فی کلو اور ریوڑی 600روپے سے 800روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔ ڈرائی فروٹس مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق خشک میوہ جات کی عالمی مارکیٹ کی طلب تقریبا9لاکھ 50ہزار ٹن سالانہ ہے جبکہ پاکستان سے 10ہزار ٹن خشک میوہ جات برآمد کئے جاتے ہیں جن سے سالانہ 100 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ خشک میوہ جات کی عالمی مارکیٹ کے سالانہ کاروبار کا حجم 35ارب ڈالر ہے۔

صرف ضلع سوات میں خشک میوہ جات کی پیداوار 73265ٹن ہے مگر جدید سہولیات اور پراسیسنگ یونٹس کی عدم دستیابی و کمی کے باعث ہر سال تقریبا 34ہزار ٹن پھل اور خشک میوہ جات خراب ہو جاتے ہیں۔دوسری جانب شہریوں نے ہوشربا قیمتیںوصول کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی دکان پر کوئی نرخ نامہ آویزاں نہیں اور زیادہ تر پٹھان ڈرائی فروٹس کا کاروبار کر رہے ہیں، جو منہ مانگے دم وصول کر رہے ہیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…