اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

عوام اور دکاندار 75روپے کے یادگاری نوٹ قبول کرنے سے خوفزدہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرکزی بینک کی جانب سے پاکستان اور مرکزی بینک کی ڈائمنڈ جوبلی کے مختلف مواقع پر مختلف ڈیزائنوں کے حامل 75 روپے کے دو یادگاری کرنسی نوٹ جاری کیے گئے جو کہ ہر لحاظ سے بطور کرنسی استعمال کیے جانے کے قابل ہیں، لیکن عوام الناس میں اس حوالے سے کنفیوژن اور غلط فہمی پائی جاتی ہے اور اکثر دکاندار ان نوٹوں کو وصول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے پہلا نوٹ ہرے رنگ میں 14اگست 2022 کو پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر جاری کیا تھا، جس پر قائد اعظم کے ساتھ سرسید احمد خان، فاطمہ جناح اورعلامہ اقبال کی تصاویر بھی چھاپی گئی تھیں۔دوسری بار نیلے رنگ والے75 روپے کے نوٹ مرکزی بینک کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر 4 جو لائی 2023 کو جاری کیے گئے تھے، جن پر صرف قائد اعظم کی تصویر چھاپی گئی تھی، محدود تعداد میں اور صرف ایک بار چھاپے جانے کی وجہ سے ان یادگاری نوٹوں کی وجہ سے عوام الناس میں غلط فہمی پھیل گئی اور دکانداروں نے ان نوٹوں کے لین دین سے انکار کر دیا۔اس حوالے سے مرکزی بینک کے ترجمان عابد قمر نے کہا کہ مرکزی بینک کا یہ نوٹ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ نوٹ بطور کرنسی ہر طرح سے قانونی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہم عوام الناس اور تاجروں کے درمیان اس حوالے سے آگاہی پھیلا رہے ہیں۔

ایک سینیئر بینکار نے بتایاکہ یادگاری نوٹ بڑے پیمانے پر جاری کیے گئے تاکہ زیادہ لوگوں تک پہنچیں اور زیادہ لوگ ان نوٹوں کو حاصل کرکے یادگار منا سکیں۔اس حوالے سے دکانداروں نے بتایاکہ سپلائی چین میں کوئی بھی ان نوٹوں کو قبول نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے ہم یہ نوٹ قبول نہیں کرتے۔سبزی اور پھل فروشوں نے بتایاکہ مارکیٹوں میں ان یادگاری نوٹوں کو ہول سیلر قبول نہیں کرتے جبکہ ایک ریڑھی بان نے کہاکہ کم تعداد میں نوٹوں کی چھپائی تنازع کی بڑی وجہ ہے، اگر یہ نوٹ بڑی تعداد میں چھاپے جائیں تو لوگوں میں ان کی قبولیت بڑھ جائے گی۔ایک اوردکاندار نے کہاکہ نوٹ کی قدر 75 روپے رکھنا بڑی وجہ ہے، اگر قدر 70 روپے رکھی جاتی تو بہتر رہتا۔

ایک شخص نے کہا کہ پولیس کو دکانداروں اور عوام کو یہ نوٹ قبول کرنے کے لیے حرکت میں آنا چاہیے۔کچھ دکانداروں نے بتایاکہ انھوں نے بینکوں اور پیٹرول پمپس کی جانب سے نوٹ وصول کرنے کی یقین دہانی کے بعد ان نوٹوں کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…