اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے خوش آئند اثرات آنا شروع ہوگئے،مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی، رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نے مہنگائی کا زور توڑ دیا،مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ہو گئی ،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ14 اشیاء مہنگی،13 کی قیمتوں میں استحکام رہارواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کے بعد چکن فی کلو 20 روپے 6 پیسے پیاز 9 روپے 48 پیسے دال مسور 11 روپے 3 پیسے سستے ہوئے ساتھ ہی چائے کی پتی مصالحہ جات چاولوں کی قیمت بھی کم ہوئی،ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے انڈے، مٹن ،بیف سمیت 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔