لاہور ( این این آئی) پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 10روپے سے 30روپے تک کمی کر دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا کی قیمت 25روپے کمی سے 290روپے ، دال چنا باریک 15روپے کمی سے 195روپے ، دال چنا سپیشل 15روپے کمی سے 210روپے ، دال مسور موٹی امپورٹڈ 30روپے کمی سے 290روپے ، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ کی قیمت 530روپے ،دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ 490روپے ، دال مونگ چھلکے والی کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 250روپے برقرار ہے ، کالا چنا موٹا لوکل 10روپے کمی سے 205روپے ، کالا چنا باریک لوکل 10روپے کمی سے 190روپے ،سفید چنا امپورٹڈ موٹا 30روپے کمی سے 310روپے ، بیس 20روپے کمی سے 210روپے کی ہو گئی ۔ دودھ کی قیمت 160روپے ،دہی کی قیمت 180، چھوٹا گوشت ہڈی والا 1600روپے ، بڑا گوشت ہڈی والا 800روپے ، روٹی 100گرام 20روٹی اور سادہ نان 120گرام کی قیمت 25روپے برقرار ہے ۔