پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

28دن بعد ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا تسلسل ٹوٹ گیا، 20 پیسے اضافہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومتی کریک ڈان سے روپے کی قیمت 11 فیصد بہتر ہونے کے بعد 28 دن میں آج پہلی بار روپیہ تنزلی کا شکار ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا تاہم اوپن ریٹ برقرار رہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں 3 سال بعد روپے کی قدر میں اضافے کا 28 روزہ طویل تسلسل دیکھا گیا جو ایک ریکارڈ ہے، قبل ازیں سال 2020 میں کورونا کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل 22 یوم پر محیط تھا۔گزشتہ 28 یوم کے دوران ڈالر کی بہ نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 30 روپے 24 پیسے کے اضافے سے روپیہ استحکام کے مرحلے میں داخل ہوگیا تھا،

منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر بھی ڈالر کی تنزلی برقرار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1 روپے 23 پیسے کی کمی سے 275 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔بعد ازاں دوپہر کو ڈالر کی مزید تنزلی کا تسلسل رک گیا اور ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 34 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 20 پیسے پر آگئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی 20 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 3 پیسے کی سطح پر بند ہوا،اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 277روپے پر مستحکم رہی۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ درآمدی شعبوں نے اپنی کاروباری ضروریات اور درآمدات کے عوض ادائیگیوں کے لیے بینکوں سے رجوع کرلیا ہے جبکہ وہ ایکسپورٹرز جنہوں نے اپنی برآمدی آمدنی کے عوض سستی قیمت پر ڈالر کی فارورڈ فروخت کی تھی انہوں نے بھی ڈالر کی خریداری کی جس سے ڈالر ایک بار پھر ریکوری فیز میں آگیا ہے۔مارکیٹ میں یہ قیاس آرائیاں بھی زیرگردش ہیں کہ روزگار کے موقع پیدا کرنے اور مقامی و برآمدی ضروریات کے لیے صنعتوں کی درآمدی خام مال کے نئے معاہدوں سے ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگا اور یہ اضافہ نومبر، دسمبر کے مہینوں میں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…