اسلام آباد(این این آئی)کمپٹیشن کمشن آف پاکستان (سی سی پی)نے فیز (I)کی کامیاب جانچ کے بعد کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 11کے تحت کوکا کولا’پاکستان’کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔کو کا کولا’ترکی’نے سی سی آئی انٹرنیشنل بی وی کے زریعے کوکا کولا ‘پاکستان’کی 49.67فیصد شئیر ہولڈنگ اٹلانٹک انڈسٹریز سے حاصل کی ہے۔
اس ٹرانزیکشن کا مجموعی حجم300 Ccملین امریکی ڈالرز ہے۔اس ٹرانزیکشن کے بعد کو کا کولا’ترکی’، کوکا کولا ‘پاکستان’کے اکثریتی شئیرہولڈنگ اور انتظامیہ کا مالک ہو گا۔ یہ ٹرامزیکشن ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی معیشت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے اپنے سرمائے پر اچھی منافع کی ضمانت موجود ہے۔سی سی پی کے چیئر مین اور مرجر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم مرجر کے عمل کو سٹریم لائن کر کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور مرجرو حصول کی درخواستوں پر جانچ کے عمل میں بہتری لانے کے لئے پوری مستعدی سے سرگرم عمل ہے۔