ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، قیمت 277 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز بھی برآمدی شعبوں کی جانب سے فارورڈ پر ڈالر کی بڑھتی ہوئی فروخت اور متعلقہ بینکوں کی یاددہانی کے باوجود درآمد کنندگان کی اپنے درآمدی دستاویزات کے عوض ادائیگیوں میں عدم دلچسپی کے باعث ڈالر کی قدر میں تنزلی کا تسلسل برقرار رہا۔

تنزلی کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 277روپے پر آگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1 روپے 08پیسے کی کمی سے 277 روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے طلب بڑھنے کیوجہ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 96پیسے کی کمی سے 277روپے 62پیسے پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1روپے کی کمی سے 277روپے پر بند ہوئی ہے۔ معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ نومبر کے اختتام تک آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط ملنے کی صورت میں ڈالر کی قدر 260 تا 250روپے تک گھٹنے کی توقع ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…