ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ستمبر سے ہونے والے حکومتی کریک ڈائون کے بعد ایف آئی اے نے اب تک 900 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، ایپکس کمیٹی اجلاس میں اسمگلرز،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن کا حکم جاری کیا اور 6 ستمبر سے ڈالر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ ایکشن کا آغاز کیا۔مشترکہ ایکشن میں ملک سے بیشمار اسمگلرز کی گرفتاری اور ڈالرز کی برآمدگی عمل میں لائی گئی ، ذرائع نے بتایا کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکا تھا حکومتی کاوشوں سے 335سے 280 پر آچکا ہے اور اگست کے اعدادوشمار کے مطابق قومی ذخائر 7.6 بلین تک گر چکے تھے۔

ستمبر سے ہونے والے ایکشن کے بعد ایف آئی اے نے نو سو ملین ڈالراسٹیٹ بینک میں جمع کروائے اور ایکشن کے تیسرے روز ہی پاکستانی روپے کی قدرسات فیصد بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 کو ایک ہی دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں گیارہ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایک ماہ میں ڈالرکی قدرمیں سترہ فیصد کمی ہوئی جبکہ فرنٹیئرپوسٹ نے لکھا کہ یورو کی قیمت تین سو تیس روپے سے کم ہو کر دوسوچھیانوے روپے، برطانوی پانڈ تین سو پچاسی روپے سے کم ہو کر تین سو پینتالیس روپے، درہم تراسی روپے سے چہتر روپے اور سعودی ریال اکیاسی روپے سے پچھتر روپے کا ہوگیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…