لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریٹیلرز اور رئیل اسٹیٹ ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ریٹیلرز انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں غلطیوں سے اجتناب کریں، ریٹیلرز کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے گوشواروں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے آڈٹ کا فیصلہ متعلقہ آر ٹی او میں کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں ٹیکس چوری کے خلاف بھی حکمت عملی بنا لی گئی،رئیل اسٹیٹ کے ٹیکس دہندگان کے آڈٹ بھی کیے جائیں گے اور ٹیکس دہندگان کے گوشواروں کے آڈٹ متعلقہ آر ٹی او کریں گے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس آڈٹ کیلیے قرعہ اندازی نہیں کی جائے گی، قرعہ اندازی کے بجائے متعلقہ آر ٹی اوز صوابدیدی اختیارات کے تحت چنا ئوکر سکیں گے۔