بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکٹرانک آئٹم، آٹو موبائل اور امپورٹڈ فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات مارکیٹ میں نظر آنے لگے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں الیکٹرانک آئٹم، آٹو موبائل، امپورٹڈ فوڈ آئٹمز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔گزشتہ ہفتے پاکستانی کار ساز کمپنی لکی موٹرز کارپوریشن نے اپنی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس لیے کمپنی کی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں 286 روپے کی سطح پر تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 282 روپے 69 پیسے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان میں استعمال ہونے والے موبائل فونز، اے سی، فریج، ایل سی ڈیز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے آنے والے سامان کی ڈیوٹیز اور خریداری میں کمی کی وجہ سے یہ اثر مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بچوں کے کھانے پینے کی اشیا، ڈائپرز اور خشک دودھ سمیت دیگر درآمدی اشیا کی قیمت میں 10 سے 50 روپے تک کی کمی رپورٹ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر کا پہلا ہفتہ پاکستانی روپے کے لیے اچھا ثابت ہوا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز سے ہی ڈالر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جو ہفتے کے اختتام تک برقرار رہے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…