کراچی(این این آئی)ڈالر کی کمی کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع باہر بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی نشریاتی ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ رواں برس شروع ہونے والی ڈالر کی شدید قلت کی وجہ سے عالمی کمپنیوں بشمول نیسلے، یونی لیور اور فلپ مورس کا پاکستان کے بینکوں میں تقریبا ایک سے دو ارب ڈالر کا منافع پھنس گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کمپنیوں کے پیسے گزشتہ 18 ماہ سے پاکستانی بینکوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ایشیا پیسفک کے لیے نائب صدر فلپ گوہ نے کہا کہ حال ہی میں اگست میں چار کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے اخراج سے کچھ بہتری آئی ہے لیکن رواں سال کے آغاز میں غیر ملکی کمپنی پاکستان سے باہر جو فنڈز بھیجنا چاہتی تھی اس میں کمی ہوئی۔