ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

روپے کی قدر میں اضافے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کی کمی کا فوری طور پر اطلاق ہوگیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں لاکھوں روپے کی کمی ہوگئی۔پاکستانی کار ساز کمپنی لکی موٹرز کارپوریشن، جو کہ جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کِیا موٹرز کی مقامی پارٹنر ہے، نے اپنی مختلف ماڈل اور ویریئنٹ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔

گزشتہ روزجاری بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم صارفین کو ایک ایک ایسی پیش رفت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ براہ راست ان کے فائدے کے متعلق ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کرنسی کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑھتی قدر کے تناظر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے۔کمپنی نے کہاکہ اس لیے کمپنی کی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔ کمپنی کے مطابق پیکانٹو کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 38 لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے۔

سپورٹیج کی ایف ڈبلیو ڈی ویریئنٹ کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 81 لاکھ 90 ہزار سے کم پر 80 لاکھ 40 ہزار ہوگئی ہے۔ جب کہ سپورٹیج (ایف ڈبلیو ڈی)کی قیمت میں بھی ڈیڑھ لاکھ کمی کی گئی ہے۔سپورٹیج(بلیک)کی قیمت میں تین لاکھ 50 ہزار کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 96 لاکھ 50 ہزار سے کم ہو کر 93 لاکھ ہوگئی ہے۔سورنٹو (2.4ایف ڈبلیو ڈی)کی قیمت میں 5 لاکھ کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ سے کم ہوکر ایک کروڑ تین لاکھ ہوگئی ہے۔سورنٹو (2.4ایل ایف ڈبلیو ڈی)کی قیمت میں چانچ لاکھ کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 17 لاکھ سے کم ہو کر ایک کروڑ 12 لاکھ ہوگئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…