پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈالر کے انٹربینک نرخ ڈھائی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023
ڈالر ریٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، طلب گھٹنے اور سپلائی بڑھنے کے سبب جمعرات کو بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک نرخ ڈھائی ماہ بعد 284 روپے سے کم ہوگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 284 روپے پر آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کے نرخ ایک موقع پر 1 روپے 23 پیسے کی کمی سے 283 روپے 45 پیسے پر بھی آگئے تھے تاہم وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1 روپے 6 پیسے کی کمی سے 283 روپے 62 پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کی کمی سے 284 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

انتظامی اقدامات کے تحت محکمہ کسٹمز کی تمام ہوائی اڈوں پر معمول کی ائیرلائنز، جیٹ اور چارٹرڈ فلائٹس کی نگرانی سخت کیے جانے اور کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کا استعمال شروع کیے جانے سے گرے مارکیٹ کی سرگرمیاں منجمد ہوگئی ہیں جس سے ڈالر مستقل بنیادوں پر تنزلی سے دوچار ہوگیا اور پاکستانی روپے کو سراٹھانے کا موقع مل گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی نگرانی سخت ترین کیے جانے، تابڑ توڑ انسداد اسمگلنگ مہم سے کرنسی اسمگلرز روپوش ہوگئے ہیں جبکہ غیرملکی کرنسیاں ذخیرہ کرنے والوں نے مارکیٹ میں اپنی کرنسیاں فروخت کرنا شروع کردی ہیں جس سے ایک ماہ ماہ قبل تک ڈالر کی بے لگام اڑان کا تسلسل رک گیا ہے۔ڈالر کی سپلائی بہتر ہونے کے باوجود ملک میں ڈیمانڈ انتہائی محدود ہے جس سے ڈالر بیک فٹ پر آگیا ہے۔

کریک ڈان سے خوف زدہ لوگوں کی جانب سے ڈالر کی فروخت سے سپلائی بڑھنے اور ایکس چینج کمپنیوں کی خریدے گئے ڈالرز انٹربینک مارکیٹ میں یومیہ بنیادوں سرینڈر کیے جانے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ یومیہ بنیادوں پر مسلسل تنزلی سے دوچار ہیں۔یکم ستمبر سے اب تک ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 22 روپے 84 پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ اوپن ریٹ میں مجموعی طور پر 44 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…