اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ان اقدامات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن روپے کی قدر اور ڈالر میں کمی کا باعث ہیں، پاکستانی روپے نے ستمبر میں عالمی سطح پربہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کیا۔حالیہ روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں7 ہفتے کی بلند ترین سطح پر ہے، روپیہ ڈالرکے مقابلے میں 0.35 فیصد یا 1.01روپے اضافے کے ساتھ 287.74 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ستمبر کیآخری ہفتے مسلسل دوسرے سیشن میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ایف بی آر کے مطابق پچھلے 7 مہینوں میں ریکارڈ 2407 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، یہ گزشتہ سال کے 2062 ارب روپے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ڈھائی مہینے میں پہلی بارنگران حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی، مزید بر آں حکومت اور فوج کا تعاون مستقبل میں بھی معاشی بحالی میں مددگار ثابت ہو گا۔