ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ماہ کے دوران 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی تاہم 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں تقریبا 33 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے کے باضابطہ نرخ کی غیر موجودگی میں جیولری کی دکانوں پر صارفین ابہام کا شکار ہیں۔ سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سٹہ بازی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کے بعد سے ایسوسی ایشن، گزشتہ ہفتے بدھ سے سونے کی یومیہ قیمتیں جاری نہیں کر رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…