لاہور( این این آئی)ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 37.33فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 37.33فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،14کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17روپے 63پیسے ،لہسن کی فی کلو گرام قیمت میں 21روپے 58پیسے ،دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ اور ماچس مہنگے ہوئے۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ،فی کلو زندہ مرغی 15روپے 14پیسے، چینی 2روپے 49پیسے سستی ہوئی ۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13روپے اور آٹے کا 20کلو کا تھیلا بھی 19روپے 12پیسے تک سستا ہو ا۔