اسلام آباد(این این آئی)سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوروں سے 10ارب 16کروڑ کی ریکوری کا دعویٰ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں راشد لنگڑیال نے انسداد بجلی چوری سے متعلق مختلف ڈسکوز کی مہم کے اعداد و شمار جاری کئے۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم کی بجلی چوری کنٹرول مہم کے دوران سیپکو، حیسکو اور پیسکو کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔سیکریٹری پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا کہ بجلی چوروں سے گزشتہ 10 دن میں 8 ارب جبکہ مجموعی طور پر 10ارب 16کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب تک بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں 17ہزار 646مقدمات درج کیے گئے جبکہ 3ہزار 186افراد کو گرفتار کیا گیا۔