ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چھوٹی ایکس چینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 21  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، پانچ بینکوں نے ڈیجیٹل ریٹیلنگ میں بہت ترقی کی،ڈیجیٹل کرنسی پر بھی کام جاری ہے، فوری طور پر اجراء کا ارادہ نہیں ہے۔ڈیجیٹل بینکنگ کی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کے لیے سہولت پیدا ہوگی، صارفین کو سہولیات پہنچانے کے لیے بینک اپنی پالیسیوں کو مزید بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی پرکام جاری ہے،مختلف ملکوں کیماڈل دیکھ رہے ہیں،کئی ملکوں میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے خدشات کو منیج کیاجا رہا ہے، فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا ارادہ نہیں، ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی اجازت دی گئی ہے، ڈیجیٹل بینک اب اپنے سسٹمز اور انفرا اسٹرکچر تیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی کاروبار کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، آئندہ صرف ایک طرح کی ایکسچینج کمپنی کاروبار کرسکیں گی، نئی اور بڑی ایکسچینج کمپنیاں شفاف انداز میں کام کریں گی اور کسٹمرز کو بہتر خدمات میسر ہوں گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ بی کیٹیگری کمپنیوں کو اے کیٹیگری میں اپ گریڈ کرنے کا 30 روز کا وقت دیا ہے، بی کیٹیگری کسی اے کیٹیگری میں ضم بھی ہوسکتی ہیں، اس کے علاوہ چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنے قواعد کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو ریگولیٹ کر رہا ہے، بہت ساری ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کیے ہیں، بہت سی کمپنیاں بغیر لائسنس آپریٹ کر رہی تھیں ان کے خلاف اسٹیٹ بینک ایکشن نہیں لے سکتا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…