ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سولر پینل کی درآمدکے بہانے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

datetime 21  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سولر پینل کی درآمد کے بہانے اربوں روپے کی اوور انوائسنگ کے ذریعے بھاری رقم بیرون ملک منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں چیئرمین ایف بی آر زبیر امجد نے بریفنگ میں بتایاکہ مالی سال 2017سے 2022تک سولرپینل کی درآمد پر 69.5ارب روپے کی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آر دستاویز کے مطابق 6ہزار 232 گڈز ڈیکلریشن پر 63امپورٹس میں درآمد کنندگان نے اوورانوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال میں 2ہزار 718گڈز ڈیکلریشن پر 37.76ارب روپے کی اوور انوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے72ارب روپے کی رقم منتقل کی اور 45ارب روپے کے سولرپینل درآمد کئے۔

رپورٹ کے مطابق رقم کی منتقلی کے دوران کمرشل بینکوں کی جانب سے احتیاط نہ برتنے کی غفلت بھی ہوئی۔چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اوور انوائسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، رقم ٹرانسفر کے دوران کمرشل بینکوں نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ رولز کو نظر انداز کیا۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق چین سے سولرپینل درآمد کئے گئے جب کہ نجی کمپنیوں نے دبئی اور سنگاپور رقم ٹرانسفرکی، اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…