ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2023
ڈالر ریٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون اور متعلقہ اداروں کی جانب سے چھاپوں کی اطلاعات ڈالر کی تنزلی میں کارگر ثابت ہورہی ہیں جس کے باعث بدھ کو گیارہویں دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر بیک فٹ پر رہا۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 294 روپے سے بھی نیچے آگئے تاہم اوپن ریٹ بڑھ کر 297 روپے ہوگئے۔کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر ایک روپے 43 پیسے کی کمی سے 293 روپے 68 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے سبب ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاو دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1 روپے 02 پیسے کی کمی سے 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوئے۔اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر 296 روپے پر مستحکم رہا لیکن اختتامی لمحات میں ڈالر کی قدر ایک روپے بڑھ کر 297 روپے پر بند ہوئی۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا فرق 1.06 فیصد پر آگیا ہے۔

ڈالر کے اوپن ریٹ میں اضافے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے بتایا کہ ایکسچینج کمپنیوں سے حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کی زرمبادلہ کے خریدار اور فروخت کنندگان سے معلومات حاصل کرنے کے باعث لوگ اوپن مارکیٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر فروخت کرنے سے کترا رہے ہیں جس سے اوپن مارکیٹ میں سپلائی دوبارہ گھٹ گئی ہے اور ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے کریک ڈان کے بعد ڈالر مافیا نے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کررکھے ہیں اور ان اداروں کے پاس ڈالر کے خریداری کرنے والوں کی بھی فہرست موجود ہے جس کی بنیاد پر ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائیاں کررہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…