اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آئل ٹینکرزکی ہڑتال ، ملک میں بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آئل ٹینکرزکی ہڑتال سے ملک میں بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کسی قسم کی سپلائی نہیں جائے گی، گاڑیاں جہاں ہیں وہاں روک دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک بھرمیں ہڑتال کردی ہے ، جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔آئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے پیٹرولیم ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ، آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے احتجاجا دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دئیے ہیں اور شہر کے مختلف پارکنگ ایریا میں آئل ٹینکرز کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔

صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کہا کہ ملک بھرمیں تیل کی سپلائی بند کردی ہے ، کسی قسم کی سپلائی نہیں جائے گی، گاڑیاں جہاں ہیں وہاں روک دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائٹ پائپ لائن میں 50 فیصد سڑک اور 50 فیصد ٹینکرز کے ذریعے دیا جائے، ہم نے نئی جدید گاڑیاں سپلائی کیلئے تیار کیں، جو گاڑیاں بیکار ہوجائیں گی، پرانی اورنئی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔آئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے کہا ہے کہ آئل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تیل سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی ، پورٹ قاسم کے کورنگی کیماڑی ٹرمینل پر ٹینکرز کی لوڈنگ تعطل کا شکار ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…