کراچی(این این آئی)ملک بھر میں اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر برآمدگی کیلیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)اور حساس ادارے نے اب مافیاز کے گھروں پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایکسچینج کمپنیزسے حاصل ڈیٹا کی مدد سے گھروں کی ںشاندہی کی جائے گی۔ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مارکارروائی کریں گے، گھروں میں ڈالرز چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملے گی۔ یاد رہے کہ ڈالرمافیا کے خلاف جاری کریک ڈائون سے ابتک ڈالر 31 روپے سستا ہوچکا ہے۔