اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ،11ویں روز755 کنکشنز بجلی چوری کرتے پکڑے گئے،34ملزمان گرفتار

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہیں اورگیارویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 755 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ترجمان کے مطابق504 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے222ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ34ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل10، کمرشل72، زرعی 4اور669ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو777711 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3 کروڑ74لاکھ 91ہزار 488روپے ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ۔

ترجمان کے مطابق شاہ خالد ٹائون فیروز والا میں کمرشل کنکشن کو9270یونٹس چارج کر کے 860000روپے،لدھے کی میں زرعی کنکشن کو15963 یونٹس پر670450روپے، فیروزوالا میں گھریلو کنکشن کو پکڑے جانے پر6050 یونٹس500000روپے،گاندھی پورہ فیروز والا میں ڈائریکٹ سپلائی کو4280یونٹس 469582 روپے کی رقم چارج کی گئی ۔ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں گیارہ روز کے آپریشن کے دوران کل4451کنکشن چیک کئے گئے،3845کنکشن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے2730درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،کل224ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،بجلی چوروں کو اب تک9,622,164یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم40کروڑ 94لاکھ 52ہزار699روپے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…