کراچی (این این آئی) ملک کے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف حکومتی خلاف کریک ڈائون کے بعد فی کلو چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید کمی بعد 152روپے کلو پر آگئی ہے، 10روز کے دوران ہول سیل میں چینی کی قیمت 26روپے کلو کم ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ ریٹیل میں چینی کی قیمت 160روپے کلو پر آگئی ہے، 10روز میں فی کلو چینی کا بھائو 30روپے کم ہوا ہے۔دوسری جانب پشاور میں بھی چینی کی قیمت میں واضح کمی آنے لگی ہے، فی کلو چینی کی قیمت 190سے کم ہوکر 160روپے تک ہوگئی۔دکانداروں کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی مہنگی ہوئی تھی جب کہ شہریوں نے چینی کی قیمت میں کمی کے بعد دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کردیا۔