کراچی(این این آئی)ملک میں جہاں عوام مہنگائی کا رونا رو رہی ہے وہیں پر گاڑیاں خریدنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور صرف گزشتہ مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ماہ اگست کے دوران 1 لاکھ 31 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو کہ ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد زیادہ ہے،کیونکہ جولائی 2023 میں 81ہزار5سو53 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
اعدادو شمار کے مطابق 2022میں اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ہوئی،2022 میں 117498 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو2023 کے اگست میں کم ہوکر100031 یونٹس ہو گئی۔اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 181584 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصد کم ہیتھی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 228373 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق رواںمالی سال کے پہلے دوماہ جنوری فروری میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50 فیصد کی کمی ہوئی، تاہم جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر60 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔