اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں 1.44 روپے کی بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور سٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے جوکہ چند دن قبل 336 پر فروخت ہو رہا تھا گزشتہ روز 307 روپے تک آ گیا ۔ جس کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ حکومت نے غیر قانونی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا ہے جبکہ ڈالروں کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں گرتی ہوئی ڈالر کی قیمت کے پیش نظر ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر کے ذخائر کو کم کرتے ہوئے سٹیٹ بینک میں جمع کروانا شروع کر دیاہے جس کا اثر انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ریٹ پر پڑا ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.44 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 303.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔