اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی کی بوریوں سے لدے 20 ٹرک ضبط، اسمگلنگ ناکام

datetime 3  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کسٹمز نے ایک دن میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ٹرکوں سے چینی کی ہزاروں بوریاں ضبط کرلیں جنہیں اسمگل کیا جارہا تھا۔پاکستان کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے عملے کی طرف سے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون تیز کر دیا گیا ۔

ترجمان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر اور کلیکٹر انفورسمنٹ کی ہدایات پر بلوچستان خیبرپختونخوا بارڈر پر انجام دی گئیں۔ترجمان کے مطابق دانا سر ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والے 15 ٹرکوں پر مشتمل بڑے کاروان کو روک کر 8 ہزار 206 بوریاں چینی ضبط کی گئیں۔

یہ چینی بغیر پرمٹ اندرون صوبہ بلوچستان اور بعدازاں سرحدی علاقوں میں بھجوائی جارہی تھی۔ کسٹمز کو اس کارروائی میں پولیس کا تعاون بھی حاصل تھا۔کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے سامان اور گاڑیوں کی مالیت تقریبا 70 کروڑ روپے ہے، چینی اسمگلنگ کیلیے استعمال کرنے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے ماہ جولائی اور اگست کے دوران 1637.22 میٹرک ٹن چینی قبضے میں لی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…