اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکومت کے حالیہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے بعد گزشتہ مشکلات موجودہ کے مقابلے میں کم لگنے لگی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دوسری جانب ڈالر ہے جو کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، آج کاروبار شروع ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 330 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہاہے ۔اس کے علاوہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 305.10 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔